سورة نوح - آیت 2
قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
(نوح (علیہ السلام) نے) کہا اے میری قوم! میں تمہیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2) نوح (علیہ السلام) نے اپنے رب کے حکم کی فوراً تعمیل کی اور اپنی قوم سے کہا کہ میں اللہ کی جانب سے تمہیں کفر و شرک سے پوری صراحت و وضاحت کے ساتھ ڈرانے والا بنا کر بھیجا گیا ہوں، میری دعوت واضح ہے اور تمہارا کفر و شرک ظاہر ہے اور اللہ کے عذاب سے تمہیں کیسے نجات ملے گی وہ بھی میں تمہیں صراحت کے ساتھ بتا دینا چاہتا ہوں۔