سورة المعارج - آیت 43
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وہ کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(43) اس دن ان کا حال یہ ہوگا کہ وہ اپنی قبروں سے نکل کر، پکارنے والے کی آواز کی طرف اس طرح تیزی کے ساتھ دوڑیں گے کہ جیسے کوئی گم گشتہ راہ نشان راہ کو دیکھ کر اس کی طرف تیزی کے ساتھ دوڑتا ہے۔ ان کی نگاہیں ذلت و رسوائی سے جھکی ہوں گی اور ان کا پورا وجود نشان راہ کو دیکھ کر اسکی طرف تیزی کے ساتھ دوڑتا ہے۔