سورة المعارج - آیت 27

وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(27) جب وہ شیطان کے نرغے میں آ کر کوئی فعل واجب چھوڑ دیتے ہیں، یا کسی فعل حرام کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں تو اللہ کے عذاب کاتصور کر کے ان کے جسموں پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔