سورة المعارج - آیت 18
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(18)اور مال اکٹھا کر کےتجوریوں میں تہ بہ تہ بند کرتا رہا، نہ اس کی زکاۃ ادا کی اور نہ اس میں سے صدقہ و خیرات کیا اور جسے جہنم پکارے گی، اسے دھکے دے کر اس میں پہنچا دیا جائے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الطور آیت(13) میں فرمایا ہے : ﴿يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا Ĭ” جس دن وہ دھکے دے کر آتش جہنم کی طرف لائے جائیں گے۔