سورة المعارج - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ المعارج مکی ہے، اس میں چوالیس آیتیں ہیں اور دو رکوع ہیں ۔ تفسیر سورۃ المعارج نام : آیت (3) ﴿مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِĬ سے ماخوذ ہے۔ اسے سورۃ ” سائل سائل“ بھی کہا جاتا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت بالاتفاق مکی ہے۔ ابن عباس (رض) اور ابن زبیر (رض) سے یہی مروی ہے۔