سورة الحاقة - آیت 37
لَّا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(37)یہ بدترین کھاناصرف کافر اور وہ مجرمین کھائیں گے جو اللہ کے اوامرونواہی کو پس پشت ڈال دیتے تھے اور قصداً معاصی اور جرائم کا ارتکاب کرتے تھے۔