سورة الحاقة - آیت 28

مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ۜ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(28)اور میری بادشاہی، لشکر، آلات، حرب، اور میری قوت اور میرا جبروت، میرے کچھ بھی کام نہ آیا، سب معدوم ہوگئے اور حزن و ملال اور درد و الم کے سوا اب میرے پاس کچھ بھی نہیں رہا۔