سورة الحاقة - آیت 20

إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

مجھے تو کامل یقین تھا مجھے اپنا حساب ملنا ہے۔ (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(20)مجھے دنیا میں اس بات کا یقین تھا کہ قیامت کے دن مجھے اپنے اعمال کا بدلہ ضرورملے گا، اسی لئے میں نے ایمان اور عمل صالح کے ذریعہ اس دن کے لئے تیاری کی تھی، اور گناہوں سے بچاتھا اور اگر کبھی نادانی کی وجہ سے کسی گناہ کا ارتکاب کیا تو فوراً اللہ کی طرف رجوع کیا اور اس گناہ سے تائب ہوا، تو وہ گناہ میرے نامہ اعمال میں درج نہیں کیا گیا۔