سورة الحاقة - آیت 14

وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور زمین اور پہاڑ اٹھا لئے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14)اور زمین اور پہاڑ اوپر اٹھا کر ایک دوسرے سے اس طرح ٹکرا دیئے جائیں گے کہ آن واحد میں پوری دنیا تباہ و برباد ہوجائے گی اور پوری زمین ایک چٹیل میدان بن جائے گی