سورة الحاقة - آیت 12
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنا دیں اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12)اور کشتی باقی ماندہ لوگوں کے لئے عبرت و موعظت کا سبب بن گئی کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اپنے رسولوں کی مدد کرتا ہے اور اپنے دشمنوں کو برباد کردیتا ہے نیز یہ واقعہ ہر ذی عقل و ہوش کے دل و دماغ میں ہمیشہ کے لئے ثبت ہوگیا اور انہیں معلوم ہوگیا کہ اللہ سے سرکشی کرنے والی قوم کا انجام کیسا ہوتا ہے۔