سورة الحاقة - آیت 6

وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور عاد بیحد تیز و تند ہوا سے غارت کردیئے گئے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6)اور قوم عاد ایک شدیدترین ٹھنڈی اور تیز وتند آندھی کے ذریعہ ہلاک کردی گئی، یہ لوگ ” احقاف“ میں آبادتھے جو عمان اور حضرموت (یمن) کے درمیان ریگستانی علاقہ ہے۔