سورة القلم - آیت 50

فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کے رب نے پھر نوازا اور اسے نیک کاروں میں کردیا (١)

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(١٦) اس واقعہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں دوبارہ اپنا برگزیدہ بنہ بنالیا اور مقام نبوت پرسرفراز کر کے نینویٰ والوں کے بجائے ان کی اپنی قوم کیلئے نبی بنا کربھیجا جن کی تعداد ایک لاکھ یا اس سے زیادہ تھی۔ یونس (علیہ السلام) کا واقعہ تفصیل کے ساتھ سورۃ الانبیاء، سورۃ یونس اور سورۃ الصافات میں گذر چکا ہے، ان آیات کا دوبارہ کرلیا جائے۔