سورة القلم - آیت 50

فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس کے رب نے پھر نوازا اور اسے نیک کاروں میں کردیا (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(50)اس واقعہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں دوبارہ اپنا برگزیدہ بندہ بنالیا اور مقام نبوت پرسرفراز کر کے نینویٰ والوں کے بجائے ان کی اپنی قوم کیلئے نبی بنا کربھیجا جن کی تعداد ایک لاکھ یا اس سے زیادہ تھی۔ یونس (علیہ السلام) کا واقعہ تفصیل کے ساتھ سورۃ الانبیاء، سورۃ یونس اور سورۃ الصافات میں گذر چکا ہے، ان آیات کا دوبارہ کرلیا جائے۔