سورة القلم - آیت 39

أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یا تم نے ہم سے قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لئے وہ سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کرلو (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(39)کیا تمہارے پاس اللہ کی جانب سے قسموں کے ذریعہ پختہ کئے گئے وعدے ہیں، جو قیامت تک نہیں ٹوٹیں گے کہ تمہیں قیامت کے دن وہی ملے گا جس کا تم اپنے لئے فیصلہ وہی ملے گا جس کا تم اپنے لئے فیصلہ کرچکے ہو، یعنی تم مؤمنوں سے بہتر حالت میں ہو گے ۔