سورة القلم - آیت 28

قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(28) ان بھائیوں میں جو زیادہ صاحب تقویٰ اور صاحب عقل تھا، اپنے دوسرے بھائیوں سے مخاطب ہوا اور کہا میں نے تم سب کو نصیحت کی تھی کہ تم لوگ اپنی بدنیتی سے توبہ کرو، اللہ کی یاد سے غافل نہ بنو اور اس کے حق کو فراموش نہ کرو، اور یاد رکھو کہ اللہ مجرمین سے انتقام لینے پر پوری طرح قادر ہے۔