سورة القلم - آیت 11

هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بےوقار، کمینہ، عیب گو، چغل خور۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(11)اور جو حقیر اور عاجز و فاجر ہے، ہمیشہ دوسروں کی عیب جوئی کرتا ہے، لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لئے چغلی کھاتا ہے۔