سورة القلم - آیت 9

وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

وہ چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑجائیں (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9)وہ تو تمنا کرتے ہیں کہ آپ ان کے معبودوں کی عیب جوئی نہ کریں اور ان کی بے بسی بیان نہ کریں تاکہ وہ بھی آپ کو گالی نہ دیں اور اذیت نہ پہنچائیں۔