سورة القلم - آیت 8
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس تو جھٹلانے والوں کو نہ مان (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8)جب یہ بات واضح ہوگئی کہ آپ (ﷺ) حق پر ہیں اور آپ کی قوم کفر و شرک کی وادیوں میں بھٹک رہی ہے، تو آپ کیلئے یہ بات کسی طرح مناسب نہیں کہ اللہ، اس کے رسول اور دین اسلام کی تکذیب کرنے والوں کی بات مانیں ۔