سورة القلم - آیت 3

وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور بیشک تیرے لئے بے انتہاء اجر ہے (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)اور اسلام کی دعوت کو لوگوں تک پہنچانے میں آپ جو تکلیف اٹھا رہے ہیں اور اس کا جو عملی نمونہ اپنے کردار کے ذریعہ پیش کر رہے ہیں اس کا اجر و ثواب آپ کو ہمیشہ ملتا رہے گا۔