سورة الملك - آیت 24

قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہہ دیجئے! کہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا دیا اور اس کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(24)اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (ﷺ) کو یہ بھی بتا دینے کا حکم دیا کہ اسی نے تمہیں پیدا کر کے زمین میں پھیلا دیا اور تمہیں انواع و اقسام کی نعمتوں سے نوازا جن سےتم اپنی زند گی میں فائدہ اٹھاتے ہو اور جب تمہاری دنیاوی زندگی کے ایام پورے ہوجائیں گے تو وہ تمہیں یہاں سے اٹھا لے گا اور پھر قیامت کے دن زندہ کر کے اپنے سامنے اکٹھا کرے گا۔