سورة التحريم - آیت 7
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اے کافرو! آج تم عذر و بہانہ مت کرو۔ تمہیں صرف تمہارے کرتوت کا بدلہ دیا جا رہا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(7) قیامت کے دن اہل نار کی توبیخ کرتے ہوئے ان سے کہا جائے گا کہ اے کافرو ! اب تمہاری کوئی معذرت قبول نہیں، معذرت کرنے کا وقت دنیا میں تھا جو گذر گیا اور اب کبھی واپس نہیں آئے گا یہ تو قیامت کی گھڑی ہے جہاں بندوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا اور تم نے تو دنیا میں اللہ کا انکار کیا، اس کی آیتوں کو تکذیب کی اور اس کے رسولوں اور مؤمنوں کے خلاف جنگ کی، اس لئے تمہارا انجام معلوم ہے۔