سورة التحريم - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ التحریم۔ سورۃ نمبر ٦٦۔ تعداد آیات ١٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ التحریم مدنی ہے، اس میں بارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ التحریم نام : پہلی ہی آیت میں نبی کریم (ﷺ) کو خطاب کر کے کہا گیا ہے : یہیں سے اس سورت کا نام ماخوذ ہے، قرطبی نے لکھا ہے کہ اس کا ایک دوسرا نام ” سورۃ النبی“ بھی ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی کہتے ہیں کہ سب کے نزدیک یہ سورت مدنی ہے، نحاس اور ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ التحریم مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔