سورة الطلاق - آیت 10
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ قَدْ أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، پس اللہ سے ڈرو اے عقل مند ایمان والو۔ یقیناً اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتار دی ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (10) کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان عقل والوں کو تنبیہ کی کہ جب اللہ کی نافرمانی کا انجام دہ ہے جو اوپر بیان کیا گیا تو تمہیں اللہ سے ڈرتے ہوئے زندگی گذارنی چاہئے اور اس کے اوامر کے بجا لانے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔