سورة التغابن - آیت 5
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا تمہارے پاس اس سے پہلے کے کافروں کی خبر نہیں پہنچی؟ جنہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھ لیا (١) اور جن کے لئے دردناک عذاب ہے (٢)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5) اللہ تعالیٰ نے اہل کفر و فجور کو مخاطب کر کے بطور زجر و توبیخ فرمایا کہ ماضی میں جن قوموں نے کفر کی راہ اختیار کی، کیا تمہیں ان کے انجام کی خبر نہیں ملی ہے، جیسے نوح، عاد، ثمود اور لوط کی قومیں کس طرح اللہ نے زمین سے ان کا وجود ختم کردیا اور جب قیامت آئے گی تو وہ انہیں درد ناک عذاب دے گا۔