سورة المنافقون - آیت 6

سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان کے حق میں آپکا استغفار کرنا اور نہ کرنا دونوں برابر ہیں (١) اللہ تعالیٰ انہیں ہرگز نہ بخشے گا (٢) بیشک اللہ تعالیٰ (ایسے) نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا،

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان کے اس کفر و استکبار کا نتیجہ یہ بیان فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ چاہے ان کے لئے دعائے مغفرت کریں یا نہ کریں، اللہ تعالیٰ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا، اس لئے کہ وہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا ہے اور منافقین اپنی سرکشی اور گناہوں کے سبب بدرجہ اولیٰ فاسق ہیں، بالخصوص عبداللہ بن ابی جو جھوٹا ہے جس کے انگ انگ سے نفاق اور شرا رت پھوٹتی ہے۔