سورة الجمعة - آیت 7

وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو اپنے آگے اپنے ہاتھوں بھیج رکھے ہیں (١) اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(7) اللہ تعالیٰ ن خبر دی ہے کہ وہ اپنی موت کی تمنا ہرگز نہیں کریں گے، اس لئے کہ انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے جو گناہ کئے ہیں وہ جہنم میں پہنچانے والے ہیں اور اللہ کو ان کے جرائم کی زیادہ خبر ہے۔