سورة الحشر - آیت 15

كَمَثَلِ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ۖ ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان لوگوں کی طرح جو ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کام کا وبال چکھ لیا (١) اور جن کے لئے المناک عذاب (تیار) ہے (٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(11) بنی نضیر کے یہودیوں پر اللہ تعالیٰ کا جو فوری عذاب دنیا میں نازل ہوا، تو اس بارے میں ان کی مثال ان کفار قریش کی ہے جن پر میدان بدر میں اللہ کا عذاب نازل ہوا، یا بنو قینقاع کے یہودیوں کی مثال ہے جنہیں ابھی کچھ ہی دنوں قبل ان کی بد عہدی اور شرارتوں کی وجہ سے مدینہ سے جلا وطن ہونا پڑا ہے۔ بنی قینقاع کی بد عہدی اور پھر ان کی جلا وطنی کی تفصیل اس سورت کی تفسیر کے مقدمہ میں گذر چکی ہے۔