سورة الحشر - آیت 12

لَئِنْ أُخْرِجُوا لَا يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَلَئِن قُوتِلُوا لَا يَنصُرُونَهُمْ وَلَئِن نَّصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اگر وہ جلا وطن کئے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ جائیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد بھی نہ کریں گے (١) اور اگر (با لفرض) مدد پر آبھی گئے (٢) تو پیٹھ پھیر کر (بھاگ کھڑے) ہوں (٣) پھر مدینہ نہ جائیں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (12) میں اللہ تعالیٰ نے منافقین کی کذب بیانی، افترا پردازی اور نفاق و بزدلی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ انہوں نے کب اپنے وعدوں کی پابندی کی ہے کہ وہ بنی نضیر کا ساتھ دیتے ان کے ساتھ قتال کرتے اور اگر بالفرض انہیں مجبوراً قتال میں ان کا ساتھ دینا بھی پڑتا تو وہ کبھی بھی ثابت قدم نہیں رہتے، بلکہ انہیں میدان جنگ میں تنہا چھوڑ کر بھاگ پڑتے۔