سورة الحديد - آیت 5

لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور تمام کام اس کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5) آیت (2) کی تفسیر میں گذر چکا ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جتنی چیزیں پائی جاتی ہیں، ان سب کا مالک اللہ ہے، وہ ان میں جس طرح چاہتا ہے تصرف کرتا ہے اور تمام مخلوقات کے معاملات کا تعلق صرف اللہ سے ہے، وہی ان کی تدبیر کرتا ہے، اسی کے فیصلے ان پر نافذ ہوتے ہیں، کوئی نہیں جو اس کے فیصلوں کے آڑے آسکے۔