سورة الواقعة - آیت 78

فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

İكِتَابٍ مَكْنُونٍĬسے مراد جماعت کثیر کے نزدیک لوح محفوظ ہے عکرمہ نے اس سے مراد ’ دتورات و انجیل“ لیا ہے، اس لئے کہ ان دونوں کتابوں میں قرآن اور صاحب قرآن نبی کریم (ﷺ) کا ذکر جمیل موجود ہے۔ مجاہد اور قتادہ نے اس سے مراد وہ مصحف لیا ہے جو دنیا میں موجود ہے۔