نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ
ہم نے اسے سبب نصیحت (١) اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا (٢)
آیت (73) İنَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةًĬ کا دوسرا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہم نے ہرے درخت سے آگ نکال کر لوگوں کو یہ باور کرانا چاہا ہے کہ ہم نے جہنم کی آگ بھی پیدا کی ہے، جسے یاد کر کے انہیں اس سے نجات کی فکر کرنی چاہئے۔ بخاری و مسلم اور امام احمد نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جہنم کی تپش دنیا کی آگ سے ستر گنا زیادہ گرم ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھ پر اور اس تفسیر کے تمام قارئین پر جہنم کی آگ کو حرام کر دے۔ İوَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَĬ کا مفہوم یہ ہے کہ آگ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے مختلف الانواع فائدے رکھے ہیں، جو لوگ صحراء میں سفر کرتے ہیں وہ بالخصوص اس سے روشنی حاصل کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ کھانا پکاتے ہیں اور تمام ہی انسان اس سے اپنی مختلف ضرورتیں پوری کرتے ہیں اگر آگ نہ ہوتی تو آدمی کو کچی چیزیں کھانی پڑتی اور ان صنعتوں اور ایجادات کے دروازے نہیں کھلتے جن میں خام مادوں کو آگ سے ہی پگھلا کر مشینیں، اسلحے محیر العقول آلات بنائے جاتے ہیں۔