سورة الواقعة - آیت 56
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(17) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت کے دن کی جہنم کی کھائی میں یہی میزبانی ہوگی جس کا اوپر ذکر ہوا۔ عربی زبان میں ” نزل“ اس ہلکے پھلکے کھانے کو کہا جاتا ہے جو مہمان کی آمد کے بعد فوراً پیش کیا جاتا ہے، پھر اس کے بعد نہایت اہتمام کے ساتھ پر تکلف کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ گویا اس تعبیر میں اس طرف اشارہ ہے کہ جب جہنمیوں کے لئے ابتدائی عذاب وہ ہوگا جس کا بیان اوپر گذار، تو اس عذاب کی شدت کا کیا عالم ہوگا جو انہیں ہمیشہ کے لئے جہنم میں دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے جسموں پر جہنم کی آگ کو حرام کر دے۔