سورة الواقعة - آیت 10

وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جو آگے والے ہیں وہ تو آگے والے ہیں (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جن لوگوں نے ظہور حق کے بعد ایمان و بندگی کی طرف سبقت کی، اس راہ میں تکلیف اٹھائیں، پہاڑ جیسی مصیبتوں پر صبر کیا اور ہر حال میں اللہ کے بندوں کو اس کی بندگی کی دعوت دیتے رہے، اللہ تعالیٰ انہیں اس دن جنت نعیم میں بلند ترین مقام سے نوازے گا اور اس پر مستزاد یہ کہ انہیں اللہ اپنی قربت سے نوازے گا۔