سورة الواقعة - آیت 2

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

دونوں آیتوں کا مفہوم یہ ہے کہ جب بعث بعدالموت کے لئے اسرافیل (علیہ السلام) آخری صور پھونکیں گے، تو پھر اس کے بعد قیامت کا جھٹلانا ناممکن ہوجائے گا حسن وقتادہ اور زجاج نے کا معنی یہ بیان کیا ہے کہ جب قیامت آجائے گی تو کوئی اسے روک نہیں سکے گا۔