سورة الرحمن - آیت 60
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (60) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے جو لوگ دنیا میں نیک عمل کریں گے، عدل و انصاف کا یہی تقاضا ہے کہ انہیں اچھا بدلہ دیا جائے یعنی گزشتہ آیتوں میں اہل جنت کے لئے جن نعمتوں کا ذکر آیا ہے، ان کے ساتھ عدل و انصاف کا ایسا ہی تقاضا تھا کہ ان کے نیک اعمال کا انہیں اتنا اچھا بدلہ دیا جائے گا۔ اور چونکہ جنت کی مذکور بالا نعمتوں کی یاد دہانی سننے والوں کو نیک عمل پر ابھارتی ہے، اسی لئے اللہ نے فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا انکار کرو گے؟!