سورة الرحمن - آیت 37

فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہوجائے جیسے کہ سرخ چمڑہ (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) جب قیامت واقع ہوگی تو آسمان پھٹ پڑے گا، اس کا نظام درہم برہم ہوجائے گا، اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے، اور پگھل کرتیل کے مانند بہنے لگے گا اور اس کا رنگ پگھلے ہوئے سیسہ کی طرح سرخی مائل گدلا ہوگا جیسا کہ سورۃ المعارج آیت (8) میں آیا ہے : ” جس دن آسمان تلچھٹ کے مشابہ ہوجائے گا“ اور قیامت کی یہ منظر کشی یقیناً ایک نعمت ہے کہ آدمی اس دن کی ہولناکیوں کو یاد کر کے اپنی اصلاح کی کوشش کرسکتا ہے۔