سورة الرحمن - آیت 31
سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہوجائیں گے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14) واحدی نے مفسرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس آیت کریمہ میں جن وانس کے لئے زبردست دھمکی ہے اور قاسمی نے شہاب کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس آیت کریمہ میں صرف وعید ہی نہیں ہے، بلکہ اللہ کے نیک بندوں کے لئے ثواب کا وعدہ بھی ہے۔ اس لئے کہ İسَنَفْرُغُ لَكُمْĬ کا معنی یہ ہے کہ اے جن و انس ! قیامت کے دن ہم تمہارا حساب لیں گے اور تم میں جو اچھے ہوں گے انہیں ان کے نیک اعمال کا اچھا بدلہ دیں گے اور جو برے ہوں گے انہیں سزا دیں گے اور جیسا کہ آیت (26) کی تفسیر میں لکھا جا چکا ہے، یہ بھی اللہ کی نعمت ہے کہ وہ اپنے عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ظالموں کو سزا دے گا، اور نیکوں کو جنت اور اس کی نعمتوں سے نوازے گا۔