سورة الرحمن - آیت 9

وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بطور مزید تاکید آگے کی آیت (9) میں فرمایا کہ لوگ ! وزن کرتے وقت عدل و انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو اور میزان کو برابر رکھو، کم نہ تولو، شوکانی لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے میزان کو برابر رکھنے کا حکم دیا، پھر زیادہ تول کر اور ترازوں کو جھکا کر حد سے تجاوز کرنے سے روکا اور پھر کم اور ناقص وزن کرنے سے منع فرمایا، گویا ہر حال میں عدل و انصاف پر قائم رہنے کا حکم دیا ہے۔