سورة الرحمن - آیت 5

الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

آفتاب اور مہتاب (مقررہ) حساب سے ہیں (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3) آفتاب و ماہتاب اللہ کی مخوقات میں سے ہیں۔ اس نے انہیں انسانوں کے فائدے کے لئے ایک خاص حساب و نظام کا پابند بنا دیا ہے اور ان کی رفتار کے لئے منزلیں متعین کردی ہیں۔ دونوں اللہ کے مقرر کردہ حساب و نظام کے مطابق اپنی منازل میں چلتے رہتے ہیں اور کسی حالت میں بھی ان سے تجاوز نہیں کرتے ہیں اور ان کے اسی متعین و محدود رفتار کی وجہ سے اوقات اور موسم میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور لوگ گھنٹوں، دنوں، ہفتوں، مہینوں اور سالوں کا حساب معلوم کرتے رہتے ہیں۔ یہ قمری اور شمسی نظام بھی اللہ کی اپنے بندوں پر رحمت ہے۔