سورة القمر - آیت 53

وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(اسی طرح) ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی ہے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (53) میں بھی یہی بات بطور تاکید کہی گئی ہے کہ انسان کا حقیر سے حقیر عمل بھی نہ گم ہوتا ہے اور نہ فرشتے اسے بھولتے ہیں۔ سورۃ الکہف آیت (49) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ” اس دن مجرمین کہیں گے، ہائے ہماری خرابی ! یہ کیسی کتاب ہے جس نے کوئی چھوٹا بڑا (گناہ) بغیر گھیرے کے باقی ہی نہیں چھوڑا ہے۔ “