سورة القمر - آیت 52

وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو کچھ انہوں نے (اعمال) کئے ہیں سب نامہ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (52) میں اللہ تعالیٰ نے ان کی مزید نبیہ کے لئے فرمایا کہ لوگوں کے تمام چھوٹے بڑے اعمال فرشتوں کے ذریعہ نامہ ہائے اعمال میں لکھے جا رہے ہیں۔ اور امام احمد نے عائشہ (رض) سے روایت کی ہے، رسول اللہ (ﷺ) فرمایا کرتے تھے، اے عائشہ ! ان گناہوں سے بچو جنہیں معمولی اور حقیر جانا جاتا ہے، اللہ کی جانب سے انہیں ریکارڈ میں لانے والے موجود ہیں۔