سورة القمر - آیت 51
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کردیا ہے (١) پس کوئی ہے نصیحت لینے والا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) اللہ تعالیٰ نے کفار قریش سے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں تمہارے ہی جیسے کافروں کو ان کے جرائم کی وجہ سے ہلاک کردیا تھا۔ تو کیا تم میں کوئی ہے جو ان کے عبرتناک انجام سے نصیحت حاصل کرے اور وقت گذر جانے سے پہلے اپنی حالت بدل لے، گناہوں سے تائب ہوجائے اور اپنے معبود حقیقی کے سامنے سجدہ کے لئے سر جھکا دے۔