سورة القمر - آیت 48
يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس دن وہ اپنے منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو (٣)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جس کی آگ ان کے جسموں میں بھڑک اٹھے گی اور اس آگ میں انہیں ان کے چہروں کے بل گھسیٹا جائے گا انہیں نہیں معلوم ہوگا کہ وہ کہاں لے جائے جا رہے ہیں اور ان کا ذہنی کرب والم بڑھانے کے لئے ان سے کہا جائے گا کہ اب جہنم کی سختیوں اور اس شدت عذاب کو جھیلتے رہو۔