سورة القمر - آیت 41
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19) اللہ تعالیٰ نے فرعون اور فرعونیوں کے پاس موسیٰ اور ہارون کو نبی بنا کر بھیجا، تاکہ وہ انہیں آسمان و زمین کے خالق الہ واحد کی بندگی کی طرف بلائیں اور اللہ نے انہیں اپنی صداقت کے اثبات کے لئے نو نشانیاں دیں، جن کا ذکر گزشتہ سورتوں کی تفسیر میں کئی بار آچکا ہے موسیٰ اور ہارون نے ایک ایک کر کے وہ تمام نشانیاں پیش کردیں