سورة القمر - آیت 40
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند و واعظ کے لئے آسان کردیا ہے (١) پس کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (40) میں اللہ تعالیٰ نے چوتھی بار کہا کہ اس نے قرآن کریم میں بیان کردہ ان واقعات کے ذریعہ نصیحت حاصل کرنے کو آسان بنا دیا ہے تو کوئی ہے جو ان واقعات سے عبرت حاصل کرے؟ اور اس تکرار سے مقصود بندوں کو ماضی میں کافر اقوام کی ہلاکت کی یاد دلا کر، عبرت و نصیحت حاصل کرنے کی غبت دلانا ہے، تاکہ فکر آخرت سے غافل نہ ہوجائیں۔