سورة القمر - آیت 33

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) قوم لوط نے بھی رسولوں کی تکذیب کی اس لئے کہ لوط (علیہ السلام) کی تکذیب گویا سارے رسولوں کی تکذیب تھی یا ان کے نشانیوں کی تکذیب کی جنہیں پیش کر کے لوط (علیہ السلام) نے انہیں دعوت توحید دی تھی۔ گزشتہ کئی سورتوں میں قوم لوط کا ذکر آچکا ہے کہ سدوم اور عموریہ بستیوں کے رہنے والوں میں، مردوں کے ساتھ لواطت کا گناہ پھیل گیا تھا اللہ نے انہیں اس فعل منکر سے تائب ہونے اور راہ راست پر چلنے کے لئے لوط (علیہ السلام) کو نبی بنا کر ان کے پاس بھیجا جو ابراہیم (علیہ السلام) کے بھائی ہاران کے بیٹے تھے، لیکن وہ اپنے گناہوں پر مصر رہے،