سورة القمر - آیت 20
تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وہ جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ ان کے ایک ایک فرد کو اوپر فضا میں لے جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے وہاں سے اسے سر کے بل گراتی، تو وہ زمین پر اتنی سختی کے ساتھ گرتا کہ اس کا سر دھڑ سے الگ ہوجاتا۔