سورة القمر - آیت 18

كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

قوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9) قوم نوح کے بعد، قوم ہود کا ذکر کیا گیا ہے، جسے قوم عاد کہتے ہیں، ان لوگوں نے بھی اللہ کے رسول ہود (علیہ السلام) کو جھٹلایا اور ان پر ایمان لانے سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر تم سچے ہو تو پھر جس عذاب کا ہم سے وعدہ کرتے ہو، جلد لے آؤ