سورة القمر - آیت 6

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَىٰ شَيْءٍ نُّكُرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے والا ناگوار چیز کی طرف پکارے گا (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3) نبی کریم (ﷺ) سے کہا جا رہا ہے کہ اگر کفار مکہ کو لہو و لعب چھوڑ کر فکر آخرت کی توفیق نہیں ہو رہی ہے، تو آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور اس دن کا انتظار کیجیے جب انہیں دوبارہ زندہ کر کے میدان محشر میں حساب و کتاب کے لئے اکٹھا کیا جائے گا،