سورة النجم - آیت 57
أَزِفَتِ الْآزِفَةُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آنے والی گھڑی قریب آگئی ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(28) اللہ تعالیٰ نے بندوں کو قرب قیامت کی خبر دی ہے، تاکہ اس دن کے عذاب سے بچنے کی تیاری کریں، اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے سورۃ القمر آیت (1) میں صراحت کے ساتھ یوں کہا ہے : کہ ’ قیامت بالکل قریب ہے“ اور اس کا وقت موعود اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہے۔ جیسا کہ سورۃ الاعراف آیت (187) میں آیا ہے : یعنی ” جب اس کا وقت آجائے گا تو وہی اسے ظاہر کرے گا“